سپریم کورٹ میں ثابت کردیامریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت ہے،تحریک انصاف

ان کا کہنا تھا کہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کے بعد اب سونے کے انڈے دینے والی گاڑی بھی آگئی ہے ،نعیم الحق اورفواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 6 دسمبر 2016 14:47

سپریم کورٹ میں ثابت کردیامریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت ہے،تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالت میں ثابت کردیا کہ مریم صفدر وزیراعظم کے زیر کفالت ہیں، وزیر اعظم کے بچوں کا خرچ ان کی آمدن سے زیادہ ہے ،مریم صفدر کا انکم ٹیکس ،بجلی کا بل،ٹیلی فون بل اور اخراجات صفر ہیں ۔ منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری اور نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی رویئے سے معلوم ہوتا ہے کہ عدالت کو بھی بخوبی تمام باتوں کا علم ہو چکا ہے ۔

وزیر اعظم کے بچوں کا خرچ ان کی آمدن سے زیادہ ہے ، آج دلائل کی بنیاد پر دو باتوں پر ہوئی ۔ 1999ء میں حسین نواز فلیٹ میں ایک طالب علم کی حیثیت سے رہتے تھے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلیٹ کا کرایہ پاکستان سے آتا ہے ۔

(جاری ہے)

1999 تک حسین نواز کی کوئی آمدن نہیں تھی تو فلیٹ خریدنے کے لئے اتنے پیسے کہاں سے آئے ۔ مریم نواز نے 2006 میں استعمال شدہ بی ایم ڈبلیو منگوائی انہوں نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ۔

مریم نواز کے گوشواروں میں آمدن اور ٹیکس صفر ہے ۔دو سال میں ان کا سفری خرچہ 36 لاکھ سے زیادہ کا ہے تو یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں ۔ اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ آج دستاویزات جمع کرا کر ہم نے نواز شریف کے خلاف کیس کو ثابت کر دیاہے ۔ مریم نواز جاتی امراء اور وزیر اعظم ہائوس میں رہتی ہیں جبکہ کاغذات میں وہ خودمختار ہیں مریم نواز وزیر اعظم کی زیر کفالت ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ ٹرسٹ ڈیڈ کو تسلیم نہیں کیا جاتا ۔ان کا کہنا تھا کہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کے بعد اب سونے کے انڈے دینے والی گاڑی بھی آگئی ہے ۔