Live Updates

پاکستان کا بڑا امپائر سپریم کورٹ، تحریک انصاف نے پھر ’’الف لیلیٰ‘‘ کی کہانی دہرائی،طارق فضل

وزیراعظم اور ان کی فیملی کو کلین چٹ ملے گی ،اہم کیس جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے،طلال چوہدری

منگل 6 دسمبر 2016 14:43

پاکستان کا بڑا امپائر سپریم کورٹ، تحریک انصاف نے پھر ’’الف لیلیٰ‘‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنماطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا امپائر عدالت عظمی کو سمجھتے ہیں ،پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے آج پھر الف لیلی کی کہانی دہرائی، وزیراعظم اور ان کی فیملی کو کلین چٹ ملے گی اور الزامات مسترد ہوں گے،اہم کیس ہے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے وزیر اعظم کے بچوں نے پاناما کیس کی روزانہ سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے مشکور ہیں جو کیس کو عدالت لے کر آئی ہے۔

پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے آج پھر الف لیلی کی کہانی دہرائی اور نعیم بخاری ایک سے دوسری اور تیسری شاخ پر چھلانگ مارتے رہے اور ہماری جمع شدہ دستاویزات سے ثبوت دکھاتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام الزامات پرنے ہیں ان کے پاس ثبوت نہیں ، کہتے تھے ثابت کریں گے فلیٹ 2006سے پہلے کی ملکیت ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الزامات لگائے لیکن ثبوت عدالت میں پیش نہیں کئے اور کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن)پاکستان کا سب سے بڑا امپائر عدالت عظمی کو سمجھتی ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کو کلین چٹ ملے گی جبکہ آئندہ کیلئے پی ٹی آئی الزامات لگانے کی بات نہیں کرے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف واحد وزیر اعظم ہوں گے جنہیں ذاتی الزامات پر سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو ،تحریک انصاف نے ہم پر الزامات لگائے لیکن ثبوت ایک بھی پیش نہیں کیا ،عمران خان کو سیاست ضرور کرنی چاہیے لیکن کسی پر الزامات تراشی بغیر کسی ثبوت کے نہیں کرنے چاہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے کیونکہ عمران خان وکلاء بدل بدل کر کیس کو طویل کرناچاہتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات