ناقص سکیورٹی : راولپنڈی کے 74پرائیویٹ اور فیڈرل سکولوں کو بندش کا سامنا

منگل 6 دسمبر 2016 14:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) سکیورٹی کی بہتر صورتحال نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کے 74پرائیویٹ اور فیڈرل سکولوں کو بندش کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن افسر طلعت محمود گوندل کی محکمہ تعلیم کے ساتھ یٹنگ ہوئی ہے جس میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جن سکولوں کو سکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بندش کا سامنا ہے ان میں چار وفاقی سکول اور کئی پرائیویٹ سکول شامل ہیں جو صدر ، گوال منڈی، اڈیالہ روڈ پر واقعہ ہیں اور ان کو انتہائی حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے