Live Updates

جھوٹوں کی داستان سننے جارہا ہوں،اللہ کرے فیصلہ آج ہی ہو جائے ،عمران خان

منگل 6 دسمبر 2016 14:47

جھوٹوں کی داستان سننے جارہا ہوں،اللہ کرے فیصلہ آج ہی ہو جائے ،عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں جھوٹوں کی داستان سنتے عدالت جا رہا ہوں ۔ اللہ کرے کہ معاملہ لمبا نہ ہو جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے لئے عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ پانامہ پر جھوٹوں کی داستان ہی سنتے جا رہا ہوں۔ پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ معاملہ لمبا نہیں جانا چاہیئے۔ اللہ کرے معاملہ جلدی ختم ہو جائے بلکہ آج ہی اس کیس کا فیصلہ ہو جانا چاہیے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :