اسٹاک ایکسچینج43 ہزار 900 پوائنٹس کی نئی بلند سطح عبور کرگیا

ہنڈرڈ انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 900 کی نئی بلند سطح عبور کرگیا

منگل 6 دسمبر 2016 14:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہو گئے،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 900 کی نئی بلند سطح عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزر 945 کی سطح تک دیکھا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔گزشتہ روز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار میں 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کی امید ہے۔۔