حکومت گلگت بلتستان کو ایک بہتر خطہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،فیض اللہ فراق

منگل 6 دسمبر 2016 14:37

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا کہ خطے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ کر کے میرٹ پر مبنی شفاف نظام متعارف کرایا ہے ،ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قلیل عرصے میں گلگت بلتستان میں تعمیروترقی کا آغاز کیا ہے ،جی بی کے عوام باشعور ہیں ،سیاسیء مخالفین کے من گھڑت بیانات سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ،موجودہ حکومت اپنی کارکردگی سے گلگت بلتستان کو ایک بہتر خطہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔