گورنر سندھ کا مہران یونیورسٹی پر محکمہ انسداد بدعنوانی کی ٹیم کے چھاپے کا نوٹس، وائس چانسلر سے رپورٹ طلب

منگل 6 دسمبر 2016 14:34

گورنر سندھ کا مہران یونیورسٹی پر محکمہ انسداد بدعنوانی کی ٹیم کے چھاپے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں مالی بدعنوانی کی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے واضح کیا ہے کہ صوبہ کی جامعات میں بدعنوانی اور اقربا پروری کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے جامعات کے تمام وائس چانسلرز اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی درسگاہوں کی حرمت اور تقدس کو کسی صورت پامال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی اور اقربا پروری میں ملوث عناصر کو لازماً قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :