اٹلی کے تعاون سے موزو ں علاقو ں میں زیتوں کی کاشت کے لئے کسانوں کو رہنمائی فراہم کی جارہی ہے،ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ پی اے آر سی

منگل 6 دسمبر 2016 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) ملک میں زیتون کی کاشت اور پیداوار کے فروغ کے لئے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے۔ اٹلی کے تعاون سے موسمیاتی اعتبار سے موزو ں علاقوں میں زیتوں کی کاشت کے لئے کسانوں کو رہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔ منگل کو پی اے آر سی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سردار مصطفیٰ نے اے پی پی کو بتایاکہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے زیتون کی پیداوار بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ زیتون کی کاشت کے لئے کسانوں کو رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں پودوں کی حفاظت کرسکیں ۔ انہوں نے بتایاکہ زیتوں کی پیداوار میں اضافے سے نہ صرف درآمدات پر انحصار میں کمی کے لئے کی بلکہ غربت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ2019ء تک 50 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کا ہدف مقرر ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ رواں سال زیتون کی7لاکھ تصدیق شدہ معیاری پودوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ یہ زیتوں کے فروغ کے لئے میگا پراجیکٹ کے تحت کام کیاجارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ رواں سال کے دوران صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا ، فاٹا اور بلوچستان کے 7ہزار 166ایکڑ رقبے پر زیتوں کی کاشت کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی اے آر سی ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے جامع انداز میں کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :