امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

منگل 6 دسمبر 2016 13:54

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور ڈوو جونز ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ ملک کے سروس سیکٹر بارے بہتر ڈیٹا رپورٹ کا اجراء ہے۔

(جاری ہے)

ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 25 پوائنٹس (0.2 فیصد) بڑھنے کے بعد 19216.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی500 انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 2847.43 پوائنٹس اور نسداک کمپوزٹ انڈیکس 1 فیصد بڑھنے کے بعد 5308.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔