پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی،سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں تین سوالات اٹھا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 13:10

پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی،سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں تین سوالات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) :پانامہ لیکس سے متعلق درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر ہونے والی آج کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ۔ عدالت نے تین سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ پہلا سوال یہ کہ بچوں نے کمپنیاں کیسے بنائیں؟ دوسرا سوال : زیر کفالت ہونے کے معاملے کی وضاحت کریں۔ تیسرا سوال یہ کہ تقریروں میں سچ کہا گیا ہے کہ نہیں؟ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ الزام ہے کہ کمپنیاں غیر قانونی طریقے سے بنائی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت کو آئندہ روز تک ملتوی کر دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :