چین کے 100ریستوران دنیا کے 1000بڑے ریستوران میں شامل

فہرست میں فرانس کے 113اور جاپان کے 116 جبکہ 40سوئس ریستوران ہیں

منگل 6 دسمبر 2016 13:35

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) چین کے 100ریستوران کو دنیا کے سب سے بڑی0 100ریستوران میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ فرانس کے 113اور جاپان کے 116ریستوران فہرست میں شامل ہیں ، یہ اعلان فرانسیسی گیسٹرو نامک درجہ بندی کی فہرست’’ دی لسٹ ‘‘ میں کیا گیا ہے جو گذشتہ روز یہاں جاری کی گئی ہے ، فہرست میں جو چینی ریستوران شامل کئے گئے ہیں ان میں مرکزی چین ، ہانگ کانگ ، تائیوان اور مکائو کے ریستوران شامل ہیں ،لسٹ میں اٹلی کے کچھ ریستوران بھی شامل ہیں جبکہ کے سوئٹزر لینڈ کے 40ریستوران اپنی شاندار کارکردگی کے باعث شامل کئے گئے ہیں ،لسٹ میں 135ممالک اور علاقوں کو 10ہزار ریستوران بھی شامل ہیں جن کو بہترین قرار دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :