چین امریکہ سائبر کرائم مذاکرات امریکہ میں ہونگے

چینی وزیر مذاکرات میں شرکت کیلئے واشنگٹن روانہ ہوگئے

منگل 6 دسمبر 2016 13:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) چین اور امریکہ کے درمیان سائبر کرائم اور اس سے متعلقہ امور پر تیسرے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اسی ہفتے امریکہ میں ہوں گے ، چین کے سٹیٹ کونسلر اور پبلک سکیورٹی کے وزیر گائو شینگ کن ان مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں وہ جمعہ تک وہاں قیام کریں گے ،ان مذاکرات کی صدارت امریکہ اور چین مشترکہ طورپر کر یں گے ،اس سے قبل چین اور امریکہ کے دوران سائبر کرائم کے بارے میں اعلیٰ سطح مذاکرات کی قیادت چین کے نمائندے گائو شینگ کن اور امریکی اٹارنی جنرل لو ریٹا اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری جانسن نے کی تھی ، یہ مذاکرات گذشتہ ستمبر میں واشنگٹن میں منعقد ہوئے تھے جبکہ اعلیٰ سطح کے دوسرے مذاکرات جون میں بیجنگ میں منعقد ہوئے تھے ۔