پانامہ کیس ، قطری شہزادے کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔ صحافی عامر متین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 13:01

پانامہ کیس ، قطری شہزادے کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے ۔ صحافی  عامر متین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینلکے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین نے بتایا کہ شریف خاندان کو اب تمام منی ٹریل کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ پیسہ قطر سے لندن کیسے منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

عامر متین کا کہنا تھا کہ کسی نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے اپنی باتوں سے یہ تاثر دیا کہ قطری شاہی خاندان کا وفد شکار کے لیے پاکستان آیا ہے ، انہوں نے یہ تاثر بھی دیا کہ اس وفد میں قطری شہزادے حماد بن جاسم بھی شامل ہیں۔

عامر متین نے کہا کہ حما دبن جاسم کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر حلف لینا بھی پڑ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو حماد بن جاسم اس حلف کے پابند ہوں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ سپری کورٹ میں لیا جانے والا حلف اگر غلط ثابت ہوا تو قطری شہزادے کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔ عامر متین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :