کا شتکار بیماری والے کھیت سے پانی صحت مند فصل کے کھیت میں نہ جانے دیں، زرعی ماہرین

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

سلانوالی ۔06دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) زرعی ماہرین نے دھان کے کا شت کار و ں کو پتوں کے جراثیمی جھلسائو سے تحفظ کیلئے در ج ذیل ہدا یا ت پر عمل کرنے کا مشور ہ دیا ہے جس کے مطابق کا شت کا ٓر بیماری والے کھیت سے پانی صحت مند فصل کے کھیت میں نہ جانے دیں تا کہ بیمار ی دوسرے کھیتوںمیں منتقل نہ ہو سکے پتہ لپیٹ سنڈ ی کے حملہ سے کا شت کا ر فصل کو بچائیں کیونکہ پتہ لپیٹ سنڈ ی کے پتوں کو کھرچنے سے بیماری کے جرثومے پودے کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور اسی طرح جراثیمی جھلسائو کا حملہ بڑھ جاتا ہے بیماری کا حملہ ٹکڑیوںمیں ظاہر ہونے پر بورڈومکسچر کا سپرے کریں ،یہ محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کر د ہ زہر کا استعمال کریں بورڈومسکچر بنانے کیلئے ایک کلوگرا م نیلاتھوتھا ایک کلوگرا م ان بجھا چو نا اور 120لیٹر پانی استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :