مرچ کی نومبر کاشتہ پنیری کو بروقت کھیتوں میں منتقل کریں، ماہرین زراعت

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

سلانوالی ۔06دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مرچ ایک اہم مصالحہ دار سبزی ہے اس میں حیاتین معدنی نمکیات نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں پائی جاتی ہیں مرچ پاکستان میں سارا سال دستیاب رہتی ہے، اس کے لیے معتدل اور خشک موسم موزوں ہے، نومبر میں کاشتہ مرچ کی اگیتی پنیری اس وقت کھیت میں منتقلی کے قابل ہوجا تی ہے ۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ مرچ کی پنیری بروقت کھیتوں میں کاشت کریں ۔ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار مرچ کی نرسری کی منتقلی سے پہلے کھیت کو اچھی طرح ہموار کریں کیونکہ کھیت کا ہموار ہونا مرچ کے مرجھائو جیسی خطرناک بیماری کے حملہ سے بچائو اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے بہتر ہے اس لیے کاشتکار مرچ کی پنیری بروقت کھیتوں میںکاشت کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔