آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

منگل 6 دسمبر 2016 13:23

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر سود کی شرح کو 1.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے گورنر فلپ لوے نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرضوںپر سود کی شرح کو موجودہ شرح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملکی اقتصادی شرح نمو کو برقرار رکھا جاسکے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ افراط زر کے بارے میں مطلوبہ ہدف کو پورا کیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران حکومتی اخراجات کے باعث ملک کی اقتصادی شرح نمو 3.3 فیصد رہی۔یاد رہے کہ نومبر 2011 سے اب تک ریزرو بینک آف آسٹریلیا قرضوں پر سود کی شرح میں 300 بنیادی پوائنٹس کمی کرچکا ہے۔