چین کا 2020 ء تک ایتھنول کی پیداوار کو دوگنا کرنے کا منصوبہ

منگل 6 دسمبر 2016 13:15

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) چین نے ایتھنول کی پیداوار کو 2020 ء تک دوگنا کرنے کا منصوبہ بنالیا جس کا مقصد نان فوسل مادوں سے توانائی کے حصول میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین اس وقت 2.1 ملین ٹن سالانہ ایتھنول پیدا کر رہا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ 2020 ء تک اس کی پیداوار بڑھا کر 4 ملین ٹن سالانہ کردی جائے تاکہ اس کے ذریعے توانائی کے حصول میں معاونت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فوسل مادوں پر توانائی کا انحصار کم کیا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت توانائی کے حصول میں غیر فاصد مادوں کا حصہ 12 فیصد ہے جسے بڑھا کر 2020 ء تک 15 فیصد تک لایا جائے گا۔حالیہ سالوں کے دوران چین میں ہوا اور شمسی توانائی جیسی قابل تجدید توانائی کے حصول میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کا مقصد بڑے پیمانے پر اشیائے خوراک کا حصول یقینی بنانے اور دیگر مقاصد کیلئے توانائی کا حصول ہے۔

متعلقہ عنوان :