گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں، شہباز شریف

کاشتکاروں کومعاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ، انکے مفاد کا ہرصورت تحفظ کریں گے

منگل 6 دسمبر 2016 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لندن سے صوبائی انتظامیہ کوہدایت جاری کیں ہیں کہ گنے کیکاشتکاروں کو کوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے اور انہیں فوری ادائیگی کاموثر نظام بناکراس پرعمل کیا جائے۔کاشتکاروں کومعاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں ، انکے مفاد کا ہرصورت تحفظ کریں گے۔۔