اپٹما نے بھارت سے درآمد کاٹن ریلیز کرنے کی سفارش کردی

منگل 6 دسمبر 2016 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) اپٹما نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے بھارت سے درآمد کی گئی کاٹن ریلیز کرنے کی سفارش کردی، پابندی سے بڑے پیمانے پر صنعتیں بند ہوںگی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین زاہد مظہر کے کپاس کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے 40لاکھ گانٹھیں درآمد کرنا پڑرہی ہے، لیکن اس سال پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ درآمد کی گئی بھارتی کاٹن کو کلیئر نہیں کررہاہے حالانکہ جراثم کش ادویات کا اسپرے کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت پہلے ہی پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی داد رسی کرنے کے بجائے انکے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہیکہ پورٹ پر پہنچی بھارتی کپاس کو جلد از جلد ریلیز کیا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :