پنجاب کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لائیں گی: رانا مشہود

سپورٹس اور ٹورازم ایکسپو کا اہتمام کیا جارہا ہے، میں سارک اور یورپی ممالک سے کھلاڑی اور ٹورسٹ شرکت کررہے ہیں

منگل 6 دسمبر 2016 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لایا جائے، اس کیلئے سپورٹس اور ٹورازم ایکسپو کا اہتمام کیا جارہا ہے، یہ ایکسپو 14،15 جنوری 2017 میں ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائیگی، جس میں سارک اور یورپی ممالک سے کھلاڑی اور ٹورسٹ شرکت کررہے ہیں، ایکسپو کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا میں سافٹ امیج ابھر کر سامنے آئے گا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے کہا کہ ایکسپو میں نوجوانوں کو سپورٹس اور ٹورازم سے متعلق آگاہی دی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے لیجنڈکرکٹر ظہیر عباس کی قیادت میں 6 کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کردی ہیں، ان میں سے کھلاڑی منتخب کرکے ایک ٹیم بنائیں گے، جو ایکس چینج پروگرام کے تحت بیرون ملک کھیلنے کیلئے جائیں گی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو پروموٹ اور نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، انٹرنیشنل سپورٹس اور ٹورازم ایکسپو کے انعقاد سے نوجوان کے ویڑن میں اضافہ ہوگا اور دنیا پاکستان کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے آگاہ ہوگی، ایکسپو میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی اور ٹورسٹ شرکت کررہے ہیں، اس کے علاوہ اس میں سٹال لگائے جائینگے، بزنس میٹنگ ہونگی اور سپورٹس،ٹورازم کے حوالے سے سرگرمیاں بھی ہونگی، ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی شہباز سینئر اور معروف کرکٹر اعجاز احمد کو ایکسپو کا برانڈ ایمبسیڈر بنایا گیا ہے،یہ ایک منفرد ایکسپو ہوگی جس میں دنیا کو بتائیں گے کہ ہمارے نوجوان کتنے باصلاحیت ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :