معاشرتی کرپشن ختم کرنے کے لیے چار شادیوں کا ٹوٹکا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 12:26

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ممبر نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے اور ان کے خاتمے کے لئے چار شادیوں کا ٹوٹکا بتا دیا ہے۔ خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ جس شخص کی دس لاکھ سے زائد آمدنی ہو ، اس سے بہتر کہ وہ گرل فرینڈ رکھے اسے چاہئیے کہ وہ چار شادیاں کر لے۔ انہوں نے کہا کہ چار شادیوں سے معاشرتی برائیوں کا بھی خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے دی گئی اس تجویز کے بعد اسمبلی میں ملا جُلا رد عمل سامنے آیا۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی استطاعت رکھتا ہے تو ضرور چار شادیاں کرے اس سے ان خواتین کا بھی بھلا ہو جائے گا جن کی شادیاں نہیں ہو رہیں۔اخلاقی کرپشن اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے خاتون رکن اسمبلی کے چار شادیوں والے اس انوکھے اور منفرد ٹوٹکے نے ایوان میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :