سپریم کورٹ میں پی ٹی‌آئی کے وکیل نعیم بخاری اور جسٹس عظمت سعید کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ

میری عمر زیادہ ہے عدالت میرے ساتھ مذاق نہ کرے ، نعیم بخاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 12:18

سپریم کورٹ میں پی ٹی‌آئی کے وکیل نعیم بخاری اور جسٹس عظمت سعید کے مابین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور جسٹس عظمت سعید کے مابین دلچسپ جُملوں کا تبادلہ ہوا۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ قانون میں زیر کفالت کی کیاتعریف کی گئی ہے اس کاجائزہ لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے زیر کفالت ہونے کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے ،ہم بھی تلاش کر رہے ہیں آپ بھی تلاش کریں۔

وکیل تحریک انصاف نعیم بخاری نے عدالت میں کہا کہ جناب! میں عمر میں آپ سے بڑا ہوں۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ بخاری صاحب آپ عمر بتا دیں پھر کچھ نہیں کہوں گا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ میری عمر 68 سال سے زیادہ ہے، عدالت میرے ساتھ مذاق نہ کرے۔ جسٹس عظمت سعید نے اس جواب پر نعیم بخاری کو مشورہ دیا کہ پھرآپ تسبیح پکڑیں اورگھر جا کر اللہ اللہ کریں۔

متعلقہ عنوان :