پی ٹی‌آئی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں گھسی پٹی باتیں کیں۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری

ہم چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔ن لیگی رہنما طلال چوہدری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے آج عدالت میں گھسی پٹی باتیں کی ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ کہتے تھے ہم ثابت کریں گے فلیٹ 2006 سے پہلے کی ملکیت ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں ہماری ہی جمع شدہ دستاویزات سے ثبوت دکھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ سےکلین چٹ ملے گی اور آئندہ پی ٹی آئی الزامات لگانے کی بات نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ضمنی انتخاب میں کامیابی پرن لیگ کےخلاف سازش ہو رہی ہے۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کمیشن بنوانے کےلیے عدالت آئی تھی لیکن کیا پی ٹی آئی نے کمیشن بنوانے کیلیے الزامات پر کوئی ثبوت دیے ہیں ؟ جب ثبوت ہی نہیں ہیں تو کمیشن کس بات پر بنے گی۔

پی ٹی آئی والے کبھی وکلا تبدیل کرتے ہیں ، ان کو معلوم ہونا چاہئیے کہ وکلا تبدیلی سے نہیں دلیل سے بات بنے گی۔ انہوں نے 2006سے پہلے فلیٹ کی ملکیت کے الزامات پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ۔ عمران خان کو چاہئیے کہ وہ سیاست کریں ۔ نواز شریف کے مینڈیٹ پر الزام لگا تو کلین چٹ سپریم کورٹ سے ملے گی اور پھر نواز شریف واحد وزیراعظم ہوں گے جنہیں ذاتی الزامات پرسپریم کورٹ سےکلین چٹ ملےگی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور کک بیک کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ۔ سردی آتے ہی عمران خان کی سیاست میں بھی ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔عمران خان کا ہمیشہ کا سہارا لاک ڈاؤن اور دھرنا بھی ان سے چھن گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے مشکور ہیں کہ وہ اس کیس کو عدالت میں لیکر آئی۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کو عدالت سے انصاف ملے گا، اس کیس میں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں من و عن قبول ہو گا۔