بغیرلائسنس ادویات تیارکرنے پردولیبارٹریاں سیل

منگل 6 دسمبر 2016 11:31

قصور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)قصور میں بغیرلائسنس ادویات تیارکرنیوالی دولیبارٹریاں سیل کر دی گئیں‘پروڈکشن انچارج و مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ڈرگ کنٹرولرٹیم نے قصور کی حدود میں واقع شرینا لیبارٹری کا اچانک دورہ کیاتو معلوم ہوا کہ لیبارٹری کے پاس ادویات تیار کرنیکا لائسنس ہی نہیں‘ متعلقہ ڈرگ انسپکٹر رمیض خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کردیا ‘مشینری اورادویات کا تمام سٹاک ضبط کرکے تیار ادویات کو تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیاجبکہ ایک دوسری یونانی دوا ساز لیبارٹری کا پروڈکشن یونٹ معائنے کے دوران انتہائی ناقص اورغیرمعیاری پایا گیا جس پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے لیبارٹری کے پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیاجبکہ مشینری سمیت تمام سٹاک ضبط کرلیا۔

لیبارٹری کے مالک محمدصدیق اور پروڈکشن انچارج محمداقبال کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔