اوباماانتظامیہ بھارتی حکومت کیساتھ دفاعی منصوبے کی حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔امریکی اخبار

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں نفرت انگیزواقعات میں اضافہ ہوا ہے۔امریکامیں مقیم مسلمان اوریہودی ایک دوسر ے کی تقریبات میں شرکت کرنے لگے ہیں۔ امریکی اخبار میں شائع رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 دسمبر 2016 11:25

اوباماانتظامیہ بھارتی حکومت کیساتھ دفاعی منصوبے کی حتمی شکل دینے میں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 دسمبر 2016ء) : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ بھارتی حکومت کے ساتھ دفاعی منصوبے کی حتمی شکل دینے میں مصروف ہے ۔ امریکی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت امریکاجدیدلڑاکاطیارے ایف16اورایف18بھارت میں تیارکرے گا ۔ کمپنی لوک ہیڈمارٹن ایف16طیارے تیار کرنے کا پلانٹ ٹیکساسے بھارت منتقل کرے گی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ھارت ایف16لڑاکاطیارہ تیارکرنیوالاواحدملک بن جائے گا ۔ اس دفاعی منصوبے کو اوباما انتظامیہ کی بھرپورحمایت حاصل ہے ۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹرآیندہ ہفتے نئی دلی کا دورہ بھی کریں گے ۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں نفرت انگیزواقعات میں اضافہ ہوا ہے۔امریکامیں مقیم مسلمان اوریہودی ایک دوسر ے کی تقریبات میں شرکت کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گروپوں کے قیام کامقصد بین المذاہب طورپرایک دوسرے کی تقریب میں آنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :