بہاولپور: 14سالہ بھائی نے کم سن بھائی کو قتل کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 دسمبر 2016 10:42

بہاولپور:  14سالہ بھائی نے کم سن بھائی کو قتل کردیا

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6دسمبر۔2016ء)بہاول پور میں چودہ سالہ لڑکے نے آٹھ سالہ سوتیلے بھائی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

رحمٰن آباد میں چودہ سالہ لڑکے نے اپنے آٹھ سالہ سوتیلے بھائی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا،ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے قائم پور اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ اس کا سوتیلا بھائی سوتیلے باپ سے شکایات کرتا تھا،ملزم کی ماں نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد چند سال قبل دوسری شادی کی تھی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔