Live Updates

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سپریم کورٹ پہنچ گئے

آج ایک گھنٹے میں دلائل مکمل کر لیں گے ،جہانگیر ترین

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 دسمبر 2016 09:22

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6دسمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ‌پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آج ایک گھنٹے میں دلائل مکمل کر لیں گے جس کے بعد دبئی اسٹیل مل کا من گھڑت قصہ سنیں گے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم توقع کر رہی ہے کہ پاناما کا قصہ جلد نمٹ جائےگا۔ کمیشن بنایا گیا تو یہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات