عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدسپریم کورٹ پہنچ گئے

پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے،شیخ رشید

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 دسمبر 2016 09:22

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدسپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6دسمبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پانامہ لیکس کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سپریم کورٹ میں لکھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔ کرپٹ قیادت کو سزا ملی تو غریب آدمی ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر روز نئے دستاویزات جمع کراتی ہے ۔ امید ہے کرپٹ افراد کو سزا ملے گی۔اگر میرے ہاتھ گندے ہوتے تو ان کے خلاف کھڑانہ ہوتا۔سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا، قبول کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :