جدہ: سعودی عرب کے سنٹرل بنک کا نام تبدیل

منگل 6 دسمبر 2016 09:11

جدہ: سعودی عرب کے سنٹرل بنک کا نام تبدیل

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): سعودی عربین مانیٹری ایجنسی کا نام تبدیل کر دیا گیاہے ۔ گزشتہ روز سعودی عرببیین مانیٹری ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سعودی عربیین مانیٹری اتھارٹی رکھ دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ساما کے اہم عہدیدار نے بتایا ہے کہ ”تمام حالیہ ایگریمنٹس، کنٹریکٹس ، پہلے نام کے ساتھ ہی جاری رہیں گی “۔ نئے نام پر باقاعدہ طورپر اعلان کے بعد عمل شروع ہو جائے گا۔ساما کو 1952میں قائم کیا گیاتھا۔ اس وقت اس کے ہیڈ ڈاکٹر احمد عبدالکریم ہیں جنہوں نے 8مئی 2016کو عہدہ سنبھالاتھا ۔