ریاض: انشورنس کمپنیوں کے خلاف ایک سال میں 4500شکایت موصول ہوئی ہیں

منگل 6 دسمبر 2016 09:02

ریاض: انشورنس کمپنیوں کے خلاف ایک سال میں 4500شکایت موصول ہوئی ہیں

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): سعودی کونسل فار ہیلتھ انشورنس کے مطابق 2016میں تقریباََ5,283شکایات موصول ہوئی ں جن میں سے 4,562شکایات ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے خلاف تھیں ۔کونسل نے تقریباََ450,000کالیں موصول کیں ۔

(جاری ہے)

سعودی کونسل فار ہیلتھ کے ترجمان کا کہناہے کہ اس سال شکایات میں 122فیصد اضافہ ہواہے ۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ان شکایات میں سے 99فیصد پر عمل در آمد کر لیا گیا۔ان شکایات میں سے اپنے کفیلوں اور کمپنی مالکان کے خالف تھیں جہنوں نے اپنے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس نہیں کروائی تھی ۔واضع رہے کہ 3.8ملین سعودی شہری نجی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں ۔