جدہ: ناجائز تعلقات کے شبے میں سعودی شہری کو دو ماہ قید کی سزا

منگل 6 دسمبر 2016 09:02

جدہ: ناجائز تعلقات کے شبے میں سعودی شہری کو دو ماہ قید کی سزا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): جدہ کریمنل کورٹ نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں دو ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔سعودی شہری شعبہ تعلیم سے وابسطہ ہے جبکہ ملزم پر ایک عرب خاتون پر تشدد کرنے ، نازیبا حرکت کرنے اور ایک باتھ روم میں تین گھٹنے بند رکھنے کا الزام بھی تھا۔خاتون کا الزام تھا کہ نجی ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد اس نے اس کی خدمات حاصل کیں تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن سعودی شہری نے اس سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تھی ۔ خاتون کی رپورٹ پر سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دونوں کے درمیان موبائل ایس ایم ایس کا تبادلہ ہواہے ، جس میں دونوں جرم وار تھے لیکن خاتون کی طرف سے ان تعلقات میں اس کی مرضی شامل نہیں تھی اس لیے سعودی شہری پر مزید فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی ۔عدالت نے تمام دلائل اور ثبوتوں کی بنا پر سعودی شہری کو دو ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔