دبئی : کراؤن پرنس نے بلند عمارت سے دھند کی شاندار تصاویر اتاریں

منگل 6 دسمبر 2016 09:02

دبئی : کراؤن پرنس نے بلند عمارت سے دھند کی شاندار تصاویر اتاریں

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): ویسے تو دبئی میں دھند شروع ہوتے ہیں ٹریفک جام کی صورت ہو جاتی ہے ۔ آہست آہستہ گاڑیاں اپنی منزل مقصود پر پہنچتی ہیں لیکن عمارتوں کے اوپر مطلع صاف ہی ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صبح سویر ے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ ہمدان بن محمد نے بلند ترین عمارت سے دھند کی ایسی تصاویر کھینچی کے دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔ شیخ ہمدان نے اپنے اپارٹمنٹ سے باہر نکل کر دبئی شہر کی ہر زاوئیے سے تصویر کھینچی۔دبئی ٹریفک ڈپارٹمنٹ دھند کا موسم شروع ہوتے ہیں شہریوں سے احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔