ریاض: خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز

منگل 6 دسمبر 2016 08:50

ریاض: خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب میں خواتین پر تشدد کے واقعات سننے کو ملتے ہیں ۔ ان میں سے متعددخواتین اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی رپورٹ تک نہیں کرواتی ، جس کی وجہ سے تشدد کرنے والوں کو زیادہ آسانی ہوئی ہے۔گزشتہ دنوں اسی سلسلے میں ریاض میں خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے تشدد کی رپورٹ درج کروانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سعودی عرب میں سعودی خواتین کے علاوہ متعدد ممالک سے خواتین شادی کر کے آئی ہوتی ہیں ۔ ان خواتین کے سعودی خاوند تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ لیکن وہ ان کی کفالت میں ہونے کی وجہ سے تشدد کی رپورٹ نہیں کرواتی ۔ مہم کی آرگنائزر کا کہناہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم سعودی خواتین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کو بھی تشدد کے خلاف بنائے جانے والے قوانین سے آگاہی دیں تاکہ تشددکے سلسلے کو روکا جا سکے ۔