دبئی: گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیاء چرانے والا گرفتار

منگل 6 دسمبر 2016 08:50

دبئی: گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیاء چرانے والا گرفتار

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016):دبئی پولیس نے ایک عرب شہری کو پارکنگ میں یا ویرانے میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیاء لوٹنے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے ۔ ابوظہبی پولیس کا کہناہے کہ انہیں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد عرب شہری کی نگرانی کی گئی ۔ملزم نے گزشتہ روز پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس کے اندر رکھی قیمتی اشیا ء چوری کر لیں تھیں ۔

(جاری ہے)

لیکن عین اسی وقت خفیہ پولیس نے ا سکا پیچھا کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم نے دو ماہ کے دوران متعدد گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرائی تھیں ۔ پولیس نے شہریو ں سے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کیمرہ والی جگہوں پر گاڑی کھڑی کریں ، کار میں حفاظتی سکیورٹی آلات نصب کریں ،قیمتی اشیا کو گاڑی میں مت چھوڑیں اور اگر چھوڑنا پرے تو چھپا کر رکھیں تا کہ کسی کو گاڑی کا شیشہ توڑنے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔