بحرین: الیکٹرک زینے استعمال کرتے ہوئے عبایہ کو سنبھال کر رکھیں: ماہرین

منگل 6 دسمبر 2016 08:50

بحرین: الیکٹرک زینے استعمال کرتے ہوئے عبایہ کو سنبھال کر رکھیں: ماہرین

بحرین : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): ماہرین کا کہناہے کہ خواتین کو شاپنگ مالز میں لگے ہوئے برقی زینوں ہپر چڑھتے ہوئے اپنے عبائے کا خاص خیال رکھنا چاہیئے ۔ چونکہ عبایہ زیادہ تر لمبا ہوتاہے اسلیے اس کے برقی زینے میں پھنسنے کا بہت زیادہ امکان ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہناہے کہ پھنسنے کے صورت میں جان بھی جا سکتی ہے ۔ نہیں تو چوٹ لگنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ متعدد دفعہ خواتین کے ساتھ ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں ۔ماہرین کی رائے ہے کہ خواتین کو ہر صورت برقی زینوں پر چڑھنے سے پہلے عبائے کو مکمل طور پر سنبھالنا ضروری ہے ورنہ کوئی بھی حادثہ پیش آسکتاہے ۔