دبئی : شیخ محمد بن راشد کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش

منگل 6 دسمبر 2016 08:39

دبئی : شیخ محمد بن راشد کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گزشتہ روز اپنے بہترین رویئے سے ایک سیلفی لینے کی خواہش مند اماراتی خاتون کو حیران کر دیا۔ ، ہوا یوں کے شیخ راشد المکتوم کسی تقریب سے واپس جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

کہ ایک اماراتی خاتون نے جلد ی سے شیخ محمد بن راشد کی سیلفی کے انداز میں ویڈیو بنانی چاہی لیکن اسی لمحے شیخ محمد بن راشد نے اسے دیکھ لیا اس کے بعد وہ جاتے جاتے اس کی طرف آئے اور اسکی ویڈیو کو ہمیشہ کے لیے یاد گار بنا دیا۔ شیخ محمد راشد نے اس کی ویڈیو میں ذرا سی انٹری دی اور چلے گئے لیکن اس کے بعد خاتون کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا ۔ شیخ راشد کے ساتھ دوسرے افراد نے بھی شیخ محمد کے اس بہترین رویئے پر ہنسے بغیر نہ رہ سکے ۔