جدہ: 61فیصد نوجوان لڑکیاں دوسری یا تیسری بیوی بننے کو تیار:رپورٹ

منگل 6 دسمبر 2016 08:32

جدہ: 61فیصد نوجوان لڑکیاں دوسری یا تیسری بیوی بننے کو تیار:رپورٹ

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016): ایک سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کم از کم 61فیصد نوجوان لڑکیاں دوسری یا تیسری بیوی بننے کے لیے بھی تیار ہیں ۔ سعودی عرب میں ایک سے زائد شادیوں کا رواج ہے ۔ کئی علاقے تو ایسے ہیں جہاں چار شادیاں کرنا ہر ایک شہر ی کا فرض سمجھا جاتا ہے ۔ اسکے علاوہ دو یا تین شادیوں کے بعد بھی سعودی شہری کوئی تاخیر نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

ریاض کی نورہ یونیورسٹی کے سروے میں پوچھے گئے سوال میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کنوارے مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی تو ان کا جواب حیران کن تھا ۔ 61فیصد خواتین کا جواب تھا کہ وہ دوسری اور تیسری شادی کرنے والے شخص سے بھی شادی کرلیں گی ۔ جبکہ اس میں 9فیصد خواتین نے اس بات کا کوئی بھی جواب دینے کی زحمت نہیں کی ۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر دیکھا جائے تو وہ 9فیصد خواتین کو بھی اگر کہا جائے یا کوئی موقع نہ ملے تو وہ دوسری یا تیسری شادی کرنے والے سے شادی کرنے پر راضی ہوں گی ۔