جدہ: دس سالہ سعودی بچے کو ٹور گائیڈ کا لائسنس جاری

منگل 6 دسمبر 2016 08:32

جدہ: دس سالہ سعودی بچے کو ٹور گائیڈ کا لائسنس جاری

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 06دسمبر 2016):سعودی کمیشن فار ٹوررزم اینڈ نیشنل ہیرٹیج ایس سی ٹی این ایچ) کے صدر نے گزشتہ روز القصیم سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے کو ٹور گائیڈ کا لائسنس جاری کر دیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ چاہے بچے کی عمر چھوٹی ہے لیکن اس کے پاس ٹور گائیڈ بننے کے لیے مطلوب تمام معلومات ہے ۔

(جاری ہے)

دس سالہ بچے کو بیرون ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں کو ویڈیو اور بہترین انداز میں تاریخی مقامات کے بارے میں بتانے اور تاریخی مقامات کے بارے میں تمام معلومات ہونے کی وجہ سے پرنس سلطان نے اعزاز سے بھی نوازا اور بچے کے والد کو خاص طورپر اپنے پاس بلا کر بچے کے حوصلے اور ذہانت کی داد دی ۔

بچہ عربی کے علاوہ بہترین لہجے میں بات کر سکتاہے ۔بچے والید کا کہناہے کہ اس کا شوق تھا کہ وہ بھی اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کرے ۔کم عمر ٹور گائیڈ کا اعزاز پا کر اسے فخر ہے ۔