گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کوئی نئے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے‘ یہ بات قطعی غلط ہے کہ نئے کاغذات داخل کرائے گئے‘ 30 نومبر کے بعد کوئی نیا بیان یا دستاویزات جمع نہیں کرائے گئے‘ ترجمان شریف فیملی

منگل 6 دسمبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کوئی نئے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے‘ یہ بات قطعی غلط ہے کہ نئے کاغذات داخل کرائے گئے‘ 30 نومبر کے بعد کوئی نیا بیان یا دستاویزات جمع نہیں کرائے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان شریف فیملی نے بعض چینلز کی جانب سے نشر کردہ خبر پر کہا کہ حسین نواز شریف کے وکلا کی طرف سے ایسے دستاویزات داخل کئے گئے جن کی رو سے پارک لین اپارٹمنٹس 1990 کی دہائی میں یا 2006 سے قبل حاصل کئے یہ بات قطعاً غلط ہے کہ آج کوئی نئے کاغذات داخل کئے گئے۔

حقیقت یہ ہے کہ 30 نومبر کے بعد کوئی نیا بیان یا دستاویزات نہیں جمع کئے گئے۔ 30 نومبر کو داخل کئے گئے دستاویزات اپارٹمنٹس کی سیل ڈیڈز پر مشتمل ہیں اور صرف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ 20 سال قبل ان 4 اپارٹمنٹس کی قیمت 19 لاکھ پونڈ تھی۔یہ کاغذات فاضل عدالت کے استفسار پر مہیا کئے گئے۔یہ قیمت عمران خان کے بیانات میں بتائی جانے والی قیمت کا سوواں حصہ ہے۔ یہ بات قطعاً غلط ہے کہ ایسی کوئی دستاویز ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ فلیٹس2006 سے قبل حاصل کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :