حکومت معذور افراد کے لیے ادارہ جاتی نطام پر یقین رکھتی ہے‘ ہمیں اداروں میں معذور افراد کے ساتھ روا امتیازی رویے کو بدلنا ہوگا اور نجی و سرکاری عمارات میں معذور افراد کے لیے ریمپس تعمیر ہونے چاہئیں، پارلیمنٹیرینز معذور افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں لیکن ہمیں معاشرے کے رویے میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بات چیت

منگل 6 دسمبر 2016 11:08

حکومت معذور افراد کے لیے ادارہ جاتی نطام پر یقین رکھتی ہے‘ ہمیں اداروں ..
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معذور افراد کے لیے ادارہ جاتی نطام پر یقین رکھتی ہے‘ ہمیں اداروں میں معذور افراد کے ساتھ روا امتیازی رویے کو بدلنا ہوگا اور نجی و سرکاری عمارات میں معذور افراد کے لیے ریمپس تعمیر ہونے چاہئیں، پارلیمنٹیرینز معذور افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں لیکن ہمیں معاشرے کے رویے میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

پیر کو یہاں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمیشن اور معذور خواتین کے قومی فورم کے زیر اہتمام خصوصی افراد سے متعلق ایک تصویری نمائش کے انعقاد کے موقع پر بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں معذور افراد کے لیے زیادہ حساس ہو کر چلنا ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت نصاب میں کچھ باب اور اسباق ایسے بھی شامل ہونے چاہئیں جن سے نوجوانوں کو معذور افراد سے بہتر رویہ رکھنے کے بارے میں بتایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں میں معذور افراد کے ساتھ روا امتیازی رویے کو بدلنا ہوگا اور نجی و سرکاری عمارات میں معذور افراد کے لیے ریمپس تعمیر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف پر سنجیدگی سے کام کر رہا ہے جس میں معذور افراد کے مقاصد کے حصول سے متعلق اہداف بھی شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے پاکستانی پارلیمنٹ ہائوس میں پائیدار ترقی کے اہداف کا سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور اب دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اوراقوام متحدہ میں بھی پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا معذور افراد کو خصوصی شناختی کارڈ بھی جاری کر رہا ہے تاکہ ان کا اصل ریکارڈ رکھا جا سکے۔ تقریب میں امداد دینے والے اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور خصوصی افراد کی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خصوصی افراد کی بحالی کیلئے کوششوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن ہمیں خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی یاد دلاتا ہے، ہمیں دنیا بھر کے خصوصی افراد کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، اس سلسلہ میں آسٹریلیا خصوصی افراد کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے، فورم کی چیف ایگزیکٹو ابیعہ اکرم نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نچلی سطح پر خصوصی افراد کی تنظیمیں خصوصی افراد کی بحالی کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں تا کہ ان خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :