پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نائجیرین ایئر فورس بیس کاڈونا میں نائجیریا کی ایئر فورس کو 4 سپر مشاق طیارے فراہم کئے

منگل 6 دسمبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نائجیرین ایئر فورس بیس کاڈونا میں ایک تقریب کے دوران نائجیریا کی ایئر فورس کو 4 سپر مشاق طیارے فراہم کئے۔ تربیتی طیارے گلاس کاک پٹ اوراضافی ماحولیاتی کنٹرول اور جدید آلات سے لیس ہیں‘ معاہدہ کے تحت پاکستان نائجیریا کی ایئر فورس کو 10 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا۔

نائجیریا کی ایئر فورس کو طیاروں کی فراہمی کیلئے کنٹریکٹ پر دستخط نومبر 2016ء میں نائجیریا کے شہر ابوجا میں ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

طیاروں کی فراہمی کے علاوہ معاہدہ میں نائجیرین ایئر فورس کو آپریشنل تربیتی اور فنی تعاون کی فراہمی بھی شامل ہے۔ پاکستان ایئر فورس جلد یہ سہولت فراہم کرے گا۔ طیاروں کی فراہمی سے دنیا کے ممالک کو نہ صرف ایوی ایشن آلات کی برآمد کیلئے نئی راہیں کھلیں گی بلکہ ملک کیلئے محصولات بھی حاصل ہونگے۔

سپر مشاق طیارے پہلے ہی سعودی عرب، اومان، ایران، قطر اور جنوبی افریقہ کے زیر استعمال ہیں۔ ڈیل سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی عالمی معیار کی ایوی ایشن انڈسٹری کی حیثیت کو تقویت ملے گی جو سپر سانک جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق تربیتی طیارے تیار کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :