پرفارمنس کے دوران ڈانسر کے مرنے کے باوجود لوگ خوشی سے تالیاں بجاتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 دسمبر 2016 23:38

پرفارمنس کے دوران  ڈانسر کے مرنے کے باوجود لوگ  خوشی سے تالیاں بجاتے ..

ایک ڈانسر سٹیج پر پرفارمنس کے دوران گرا اور پھر اٹھ نہ سکا۔ پرفارمنس دیکھنے والے اسے شو کا حصہ سمجھ کر محظوظ ہوتے رہے۔
جنوب مغربی روس کے علاقے چیچن ری پبلک میں 48سالہ ڈانسر ایک علاقائی ڈانس کر رہا تھا کہ گر ا اور گرتے ہی مرگیا۔شو دیکھنے والوں میں سے ایک نے اپنے موبائل پر یہ منظر ریکارڈ کر لیا۔ویڈیو میں ڈانسر کو سٹیج پر گرتے اور لوگوں کو خوش ہوکر تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانسر کے مرتے ہی اس کے ساتھ گانا گانے والی عورت اس کے گرد گھومنے لگی، اسے اندازہ نہ ہو سکا کہ ڈانسر زندہ نہیں ۔ چند لمحوں بعد اسے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوا ، اسی دوران کاسٹ کے دوسرے لوگ بھی سٹیج پر آگئے اور ڈانسر کو اٹھا کر لے گئے۔ میڈیکل ٹیم کو بلایا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈانسر مرچکا ہے۔