کوئٹہ ،بزم نور محمد ی ﷺ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اجلاس

پیر 5 دسمبر 2016 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) بزم نور محمد ی ﷺ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس کی صدارت تنظیم کے نائب صدرنعیم عباس قادری نے کی،اجلاس میں جنرل سیکرٹری انعام شاہ،جوائنٹ سیکرٹری جنید شاہ،پریس سیکرٹری بلال قاسم اور دیگر ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی نسبت سے پروگرامات کے انعقاد اور جلوس کے حوالے سے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیاکہ تنظیمی رضاکارجلوس کرپرامن اورخوشگوارماحول میں اختتام تک پہنچانے میں کردارادا کرینگے، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے پروگرامات اورجلوس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیںآخر میں بزم نور محمد ی ﷺ کے صدر کی صحت یابی کیلئے اور تمام عالم اسلام کی فتح ونصرت کیلئے بھی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :