بھارتی بحریہ کے جنگی بحری جہازکے حادثے میں 2افرادہلاک،14زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 23:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) بھارتی بحریہ کے جنگی بحری جہازکے حادثے میں 2افرادہلاک ،14زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی بحریہ کے آئی این ایس بتوا گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی بحری جہاز کو سمندر میں اتارا جا رہا تھا کہ ڈارکنگ سسٹم میں خرابی کے باعث جہاز کو حادثہ پیش آیا اس حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :