امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں چوہدری نثارکے قافلے میں گھس گئیں

وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کوخط میں وارننگ جاری کردی

پیر 5 دسمبر 2016 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں چوہدری نثارکے قافلے میں گھس گئیں،وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کوخط میں وارننگ جاری کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چندروزقبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکاقافلہ کشمیرچوک سے گزررہاتھاکہ کچھ گاڑیاں قافلے میں گھس گئیں اورسیکورٹی اہلکاروں کی وارننگ کے باوجودقافلے کے ساتھ چلتی رہیں ،ان گاڑیوں کاتعاقب کیاگیاتوگاڑیاں ڈپلومیٹک انکلیومیں داخل ہوگئیں اورامریکی سفارتخانے جاپہنچیں ۔

امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں کے قافلے میں گھسنے کے بعدوزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کوخط ارسال کیا،جس میں کہاگیاہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں نے سیکورٹی پروٹوکول توڑااگردوبارہ پروٹوکول توڑاگیاتوسفارتخانے کی گاڑیوں کی نقل وحرکت کی پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :