لاہور،محکمہ داخلہ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے ازسر نو انتظامات بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا

پیر 5 دسمبر 2016 22:45

لاہور،محکمہ داخلہ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے ازسر نو انتظامات بہتر کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے سیکرٹری ایجوکیشن ، کمشنرز ، آر پی اوز کو بجھوائے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں نے دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کے خطرے کی نشاندہی کی ہے دہشت گرد غیرملکی اور دیگر تعلیمی ادراوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے ان کے تحت بنائی گئی کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور مغربی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ازسر نو باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :