ْ لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی کل تعداد 177تک پہنچ گئی

پیر 5 دسمبر 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی کل تعداد 177تک پہنچ گئی ، حکم عدولی کی ایک اور درخواست پر نوٹس جاری کرتی ہوئی 9دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مامون الرشید شیخ نی باغبانپورہ کی بشارت چوہدری کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سی حاجی مشتاق احمد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئی ۔درخواست گزارکی وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار محکمہ پولیس میں گریڈ 14کا اسسٹنٹ تھا ،2015ئ میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی تاہم دوبارہ ریٹائرمنٹ کی درخواست واپس لینی کی بھی درخواست دائر کردی ۔درخواست واپس لینی کیلئی دی گئی درخواست پر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی ۔

(جاری ہے)

معاملہ عدالت میں آنی پر عدالت نی آئی جی کو زیرالتوا درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کا حکم دیا تھا تاہم کافی عرصہ گز ر جانی کی باوجود ابھی تک درخواست پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ۔درخواست گزار نی استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی مشتاق سکھیراکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جس پر فاضل عدالت نی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آئی جی سی ہدایات لیکر 9دسمبر کو جواب دینی کا حکم دیتی ہوئی سماعت ملتوی کر دی ۔