حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،محمد آصف باجوہ

پیر 5 دسمبر 2016 22:15

سیالکوٹ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ ن عوام دوست پالیسیوں کے باعث آئندہ عام انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو کر برسراقتدار آئے گی ۔ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں کریں گے تا کہ عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ملکی مسائل حل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی ،اقتصادی اور صنعتی بحران پر قابو پا پر پاکستان کو خطے میں ایک مظبو ط اور اعلیٰ مقام دلایا ہے ۔ ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کے فروغ سے ہی سی پیک منصوبہ مکمل ہو رہا ہے ۔ چین پاکستان کا اہم اتحاد ی ہے اور چین کی بھرپور دلچسپی اور محنت سے حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل کیا ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے ۔ حکومت ایسے منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہے تا کہ معیشت مظبوط ہو سکے اور پاکستان سے تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو سکے۔