حکو مت عوام کو بنیا دی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے،چوہدری ارمغان سبحانی

پیر 5 دسمبر 2016 22:15

سیالکوٹ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی حکو مت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس سے نہ صرف دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے بلکہ اُن کو روز گار کے نئے مواقع بھی میسر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے سیالکوٹ کے موضع کھروٹہ سیداں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جس میں منصوبوں کی اپ گریڈیشن ، دیہی مرکز صحت کا قیام ، سڑکوں ، گلیوں، نالیوں کی تعمیر سمیت سوئی گیس کی فراہمی سمیت بے شمار منصوبے جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجتماع سے چیئرمین کھروٹہ سیداں سید قیصر عباس ، چیئرمین یونین کونسل کندن پور چوہدری محمد لطیف وینس ، چیئرمین یونین کونسل بلانوالہ فلک شیر،چیئرمین یونین کونسل شہنی ملک ضیافت اعوان ،ظفر گوندل ، چوہدری محمد اسحاق ایم ایل اے آزاد جموں و کشمیر،صوفی محمد اسحاق، رفاقت شاہ ، زاہد شاہ ،اعجاز شاہ ، عدنان شیرازی ، سخاوت شاہ، ظہیر شاہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :