کوئٹہ دھماکوں کا سرغنہ گرفتار کیا گیا ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بریفنگ دی گئی

پیر 5 دسمبر 2016 22:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو حساس ادارہ کے سربراہ کی طرف سے کوئٹہ دھماکوں کی تحقیقات میں پیشرفت بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی شب و روز محنت کی بدولت کوئٹہ دھماکوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو پیر کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر پانچ ملوث دہشت گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے حساس ادارے کی کاکردگی کی تعریف کی ہے۔